نئی دہلی، 26/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)قومی دارالحکومت دہلی میں آئندہ دست کاری کرافٹ بازار میں ہندوستان اور ایران کے ثقافتی تعلقات کا 60سالہ جشن منایا جائے گا جس میں ہینڈلوم، مٹی کے برتن اور کپڑے کی ایک رنگارنگ مجموعہ ہو گا۔سالانہ جشن کا 31واں ایڈیشن نئے سال کے موقع پر شروع ہو گا،اس میں دست کاری ہاٹ کمیٹی ایران کے 9 دستکار اور فنکار کے کام کی نمائش کرے گی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان پرانی ثقافتی اور تخلیقی رشتوں کو بحال کیا جا سکے۔پروگرام کی جھلکیو ں کے طور پر ایرانی مٹی کے برتن، دھات سے تیار زیورات اور آرائشی سامان کے ساتھ ہی متاثر کن قالین ہوں گے۔15 دنوں تک چلنے والے شلپ بازار کی توجہ ہندوستان کی مالا مال روایت پر بھی ہوگی اور اس میں 200سے زیادہ مقبول آرٹ، دستکاری اور لباس کی نمائش کی جائے گی۔دیگر دستکاری میلہ کے برعکس جہاں پر ریڈی میڈ سامانوں کی فروخت ہوتی ہے، وہیں یہ میلہ لوگوں کو ایرانی فنکاروں کی طرف سے چیزوں کو بنانے کے عمل کو دیکھنے اور ان سے بات کرنے، سیکھنے، تعریفیں کرنے اور ایرانی دست کاری اور کپڑے کی روایت کو تلاش کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔دست کاری ہاٹ کمیٹی کی صدر جیا جیٹلی نے کہا کہ ہمیں ایرانی دستکاروں کے ساتھ بات چیت کے ذریعے خوبصورت رشتوں کی تعمیر کرنے کی امید ہے۔